سربام

{ سَرے + بام }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی ہی سے اسم |بام| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم"میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

متعلق فعل

سربام کے معنی

١ - بالا خانے پر، کوٹھے پر، لب بام۔

 یہ لڑکی جو اس وقت سر بام کھڑی ہے اڑتا ہوا بادل ہے کہ پھولوں کی لڑی ہے (١٩٨٦ء، کلیات منیر نیازی (تیز ہوا اور تنہا پھول)، ٤٧)