سرد خانہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sard-khaana meanings and details
سرد خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَرْد + خا + نَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرد| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |خانہ| بطور لاحقۂ |ظرفیت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٦٢٥ء کو "بُکٹ کہانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برف خانہ","خنک مقام","سرد مقام","کولڈ اسٹور"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سَرْد خانے[سَرْد + خا + نے]
- جمع : سَرْد خانے[سَرْد + خا + نے]
- جمع غیر ندائی : سَرْد خانوں[سَرْد + خا + نوں (و مجہول)]
سرد خانہ کے معنی
"سطح آب پر شفاف بلوریں فرش تھا جو گرم موسم میں بھی محل کو سرد خانہ بنائے رکھتا تھا۔" (١٩٠٨ء، مخزن، جنوری، ٥٤)
"سامان کو سرخانوں میں رکھنے کے انتظام نجی کوششوں سے اور تیز کرنے ہونگے تاکہ . ضرورت پڑنے پر تقسیم کیا جاسکے۔" (١٩٦٠ء، دوسرا پنج سالہ منصوبہ، ٢٣٠)
سرد خانے میں پڑی لاش کو پہچانے کون اجنبی سب ہیں مجھے کوئی تو اپنا دیکھے (١٩٨٤ء، چاند پر بادل، ٥١)