پورا کے معنی
پورا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پُو + را }
تفصیلات
iسنسکرت میں لفظ|پورنہ| سے ماخوذ |پورا| اردو میں بطور صفت اور شاذ بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آزمودہ کار","بھرا ہوا","تجربہ کار","تسلی یافتہ","لب ریز","لکڑی کا ٹکڑا","نمک حلال","واقف کار","وعدہ ایفا کرنے والا","کامل فن"]
پورنہ پُورا
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : پُورے[پُو + رے]
- جمع : پُورے[پُو + رے]
پورا کے معنی
کبھی بزم میں تھے کبھی رزم میں ہمیں ہیں جو پورے تھے ہر عزم میں (١٩٣٢ء، بے نظیر شاہ، کلام، ٣٣٤)
عالم کا یہ کل نظام پورا قدرت کا اسی کی ہے ظہوا (١٩٢٨ء، تنظیم الحیات، ٢١٨)
"ابھی فیروز کی عمر پورے سات برس کی بھی نہ ہونے پائی تھی کہ یتیم ہو گیا۔" (١٨٩٤ء، اردو کی چوتھی کتاب، اسمٰعیل میرٹھی، ٢٩)
"انہوں نے جس بنیادی قابلیت کا ثبوت دیا اس کا اب تک پورا اعتراف نہیں ہوا۔" (١٩٣١ء، انگریزی عہد میں ہندوستان کے تمدن کی تاریخ، ١٥١)
اپنے حصے کی بچا لیتے ہیں دینے والے نہ بھرا ساقی کم ظرف نے ساغر پورا (١٨٧٨ء، گلزارِ داغ، ٦٢)
وہی انسان پورا ہے اسی کے ہم تو قائل ہیں بھلوں میں جو بھلا ٹھہرے، بروں میں جو برا ٹھہرے (١٨٧٨ء، گلزارِ داغ، ٢٤١)
وہ پورا دوستی میں ہوں کہ ہر دم میرے پانوں میں گرا وہ دشمن جانی اھوھو ھواھو ھو ھو (١٨٤٥ء، کلیاتِ ظفر، ٢٠٢:١)
لگا اک وار پورا ہ جگہ غیرت کی او قاتل تری تلوار پر میرا دہانِ زخم خنداں ہے (١٨١٦ء، دیوانِ ناسخ، ١١٧:١)
"میری جیسی ہزارہا جنس ناکارہ اس سرکار میں خریدی گئیں اور کیمیا ہو گئیں، دام پورے چھوڑ سوائے پائے۔" (١٩١٥ء، سجاد حسین، کاسنات، ٤٠)
خط لکھا مجھ کو تو اس میں نام بھی پورا نہ تھا کیا کہوں قسمت کا لکھا آج پورا ہو گیا (١٨٥٤ء، ذوق، دیوان، ٨٢)
"نبض پوری اور سریع، آنکھیں، پتلیاں سکڑی ہوئی بعض اوقات دردِ سر، قشعریزہ اور صدمے بھی ہوا کرتے ہیں۔" (١٩٨٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس، ٣٢٧)
کچھ نہ دینے کا بھی دیکھ لے اے آہ ٹھکانہ کس پورے پر لیتی ہے تو تاثیر دعا قرض (١٨٥١ء، مومن، کلیات، ٧٣)
پورا کے مترادف
اتم, آل, سارا, قطعی, صحیح سالم, کامل, کل, کلی, بھر, مکمل, ماہر
استاد, بہت, پر, پور, پکا, تمام, درست, سارا, سب, شہتیر, لبریز, مضبوط, مطمئن, مکمل, وفادار, ٹھیک, کافی, کامل, کُل, کڑی
پورا کے جملے اور مرکبات
پورا پن, پورا پورا
پورا english meaning
fullcompleteperfectsatisfiedfulfilledaccomplished; entirewholetotalundividedundiminishedunbroken uncut; exactprecisefittingcoincidingjustsufficientenough; truestandardup to the mark; faithfulconstant; firm; oldripeexperiencedskilled inpowerful(F.پوری poo|ri)accomplishedconstantentireessencefirmfull ; completeintrinsic worthmatter of factnatureold skilledskilled (in)statesufficient (for)whole ; entire
شاعری
- کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے
کہیں آنکھیں‘ کہیں چہرا نہیں ہے - کوئی بھی آدمی پورا نہیں ہے
کہیں آنکھیں، کہیں چہرا نہیں ہے - پورا ہی وار آج تو ہم پہ تیرا چل گیا
زخم جگر پھٹ لہو آنکھوں سے بھل بھل گیا - طفل کا جو وعدہ تھا نہ چھوڑا وہ ادھورا
دکھ جھیل کے غم سہہ کے کیا بات کو پورا - سب طرح پورا ہے معشوقی کے تاو بھاو میں
ہم نے تولا ہے تجھے من میں بنا تل چشم سے - تل لگائی جس نے اور پورا نہ تولا وزن کو
ہو گیا برباد کوئی دن میں جنس و تُل سمیت - پھگیا اس خوشی نے سو دورا ہوا
منم سات مغرور پورا ہوا - جان صاحب بات کا پورا ہے یہ منصور خاں
حق ہی بولے جائے گا گورکھ دے حاکم دار پر - یہ سیم تن اس سے کٹتے ہیں روز فدوی
جس کو گرہ کا پورا زردار جانتے ہیں - محبت نے کام اپنا پورا کیا
کہ ان دونوں لعلوں کو چورا کیا
محاورات
- (قسمت کا) لکھا پورا کرنا
- آزمائش میں پورا اترنا
- آسا پورانا۔ پوری کر دینا۔ پورن کرنا یا پوری کرنا(متعدی) پوجنا۔ پورنا۔ پوری ہونا
- آنکھ کا اندھا گانٹھ کا پورا
- آنکھوں کا اندھا گانٹھ کا پورا
- اپنی بات کا ایک (پورا) ہے
- اپنی بات کا پکا (- پورا / دھنی) ہونا
- اپنے دن پورے (- دنوں کو پورا) کرنا
- اپنے دنوں کا پورا کرنا
- اپنے وعدے کا پکا (پورا) ہے