سرد مہری کے معنی
سرد مہری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَرْد + مِہ (کسرہ م مجہول) + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |سرد مہر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨١٧ء سے "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے حسی","بے دردی","بے رحمی","بے لحاظی","بے مروتی","بے مہری","بے وفائی","دکھانا کرنا ہونا کے ساتھ","ٹھنڈی گرمی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سرد مہری کے معنی
١ - بے رخی، بے مروتی، سنگدلی۔
"لیکن وہ اس قدر سرد مہری سے پیش آیا کہ میں حیران رہ گیا۔" رجوع کریں: (١٩٨٧ء، مدّو جزر، ١٥٦)
سرد مہری english meaning
(rare) pack-horse [P]stupid person
شاعری
- سرد مہری چھوڑ لے آکر مرے دل میں جگہ
موسم سرما میں آتشدان اچھی چیز ہے - دل کو نہ سرد مہری جاناں سے داغ ہو
جاڑے میں بیٹھتے ہیں غریب آفتاب میں - سرد مہری ہوچکی بیٹھو گھڑی بھرروبرو
ہم بھی آنکھیں گرم کرلیں آٹش رخسار سے - عالم کی سرد مہری اس میں سماگئی ہے
ہے ان دنوں یہ سینہ اک برف کا ذخیرہ - سرد مہری سے کسی کی آگے ہی دل سرد ہے
یاں سے ہٹ جا دھوپ اے ابر بہاراں چھوڑ کر - ہوا ہے سرد دل ایسا بتوں کی سرد مہری سے
بجا ہے آبسے اس میں اگر کشمیر کا عالم - عالم کی سرد مہری اس میں سما گئی ہے
ہے ان دنوں یہ سینہ اک برف کا ذخیرا - سرد مہری کے سبب گرمئی صحبت نہ رہی
ذرہ اوس مہر درخشاں میں حرارت نہ رہی