سرد مہر
{ سَرْد + مِہْر (کسرہ م مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سرد| کے ساتھ فارسی ہی سے اسم |مہر| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٤١ء سے "دیوان شاکر ناجی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع : سَرْد مِہْرِیاں[سَرْد + مِہ (کسرہ م مجہول) + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : سَرْد مِہْرِیوں[سَرْد + مِہ (کسرہ م مجہول) + رِیوں (و مجہول)]
سرد مہر کے معنی
١ - بے مروت، بے وفا، بے رحم، ظالم۔
"وہ ہمیشہ سے کچھ عجیب سا کچھ سرد مہر سا، کچھ خود غرض سا ہے۔" (١٩٧٩ء، ریت کی دیوار، ٣٢)