سرو چراغاں کے معنی

سرو چراغاں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + وے + چَرا + غاں }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سرو| کے بعد کسرہ اضافت لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |چراغ| کی جمع |چراغاں| لگانے سے مرکب بنا۔ تحریراً ١٧٧٢ء سے "دیوان فغاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا جھاڑ جو سرد کے درخت کی مانند ہوتا اور محفلوں میں روشن کیا جاتا تھا یہ فارسی دانان ہند کا اختراع ہے ورنہ قدما نے اسے نہیں لکھا","لکڑی کے ٹکڑوں کا سرو جس پر چراغ رکھ کر جلاتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سرو چراغاں کے معنی

١ - لکڑی، دھات یا شیشے سے بنا ہوا سرو کے درخت سے مشابہ جھاڑ جس کی شاخوں پر شمع یا چراغ جلانے کے لیے فانوس وغیرہ نصب ہوتے ہیں، جھاڑ فانوس، نیز چراغوں سے سجایا ہوا جھاڑ یا درخت۔

"ان کی بے احتیاطی سے یہ بڑھ کر پھوڑا بن گئی. اور آخر میں تو جسم کا یہ حال ہو گیا جیسے سرو چراغاں ہو۔" (١٩٧٤ء، وہ صورتیں الٰہی، ٤٤)

سرو چراغاں english meaning

a kind of cypressfleeset out on a journey

شاعری

  • روشنی کی سیر جب میں نے شب فرقت میں کی
    شعلے آلپٹے مجھے سرو چراغاں چھوڑ کر
  • کیا ہے داغ بتاں نے یہاں تلک مجھ کو
    برنگ سرو چراغاں جلوں ہوں سر تا پا
  • ہر استخوان جسم کو سوزاں بنا گئی
    شامی کے قد کو سرو چراغاں بنا گئی