سرگرم کے معنی

سرگرم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَر + گَرْم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |سر| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم صفت |گرم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کا مسلمان فقیر","جس پر عشق کا غلبہ ہو","رہنا ہونا کے ساتھ"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سرگرم کے معنی

١ - گرم جوشی سے کام کرنے والا، مستعد، پرجوش، محنتی، فعال، لگن اور جوش کے ساتھ کام میں مشغول۔

"اس شہر میں مسلمان خواتین کچھ زیادہ ہی سرگرم نظر آتی ہیں۔" (١٩٨٣ء، زمیں اور فلک اور، ١١٦)

٢ - چالاک۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ؛ نور اللغات)

سرگرم english meaning

directget a cluegive a cluegive one|s addresslocateout discoversearch outtrace

شاعری

  • اے زندگی آخر نہیں تیری تک و دو کا
    جس طرح کہ رہتی ہے سرگرم سفر موج
  • شب فرقت کی آمد پا کے آغوش لحد پھیل
    قضا کی مہربانی ہے اجل سرگرم احساں ہے
  • خار غم تیز سینہ کاوی میں
    مژہ سرگرم خوں تراوی میں
  • حیابوں کے بفچے لیے دوش پر
    ہر اک موج سرگرم راہ سفر
  • دلِ نازک پہ اُس کے رحم آتا ہے مجھے غالب
    نہ کر سرگرم اس کافر کو الفت آزمانے میں
  • ہم تو تھے سرگرم میں سر کے بل ہوتے کھڑے
    بارے اپنا پانؤں اس رہ میں بچل کر رہ گیا
  • زندگی نام ہے سرگرم عمل رہنے کا
    آدمی وہ ہے کہ جو نقش بہ دیوار نہ ہو

Related Words of "سرگرم":