آنکھ کی ٹھنڈک کے معنی

آنکھ کی ٹھنڈک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ آنْکھ (ن مغنونہ) + کی + ٹَھن + ڈَک }{ آنْکھ (ن غنہ) + کی + ٹھَن + ڈَک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |آنکھ| کے ساتھ |کی| بطور اردو حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |ٹھنڈک| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٥ء میں "مذاق العارفین" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - دلی پسندیدگی اور خوشی، دل کا سکون، آنکھوں کا نور بڑھنے کی سی کیفیت۔

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم نکرہ

اقسام اسم

  • جمع : آنْکھوں کی ٹَھنْڈَک[آں + کھوں (و مجہول) + کی + ٹَھن + ڈَک]

آنکھ کی ٹھنڈک کے معنی

١ - دلی پسندیدگی اور خوشی، دل کا سکون، آنکھوں کا نور بڑھنے کی سی کیفیت۔

"میری آنکھ کی ٹھنڈک تو نماز ہی میں ہے۔" (الحقوق و الفرائض، ١٩٠٦ء، ٩٠:٣)

٢ - پیارا عزیز، محبوب، لاڈلا، اولاد و ذریات۔

"یہ میری اور تمھاری دونوں کی آنکھوں کی ٹھنڈک ہے۔" (ترجمہ القرآن، نذیر، ١٩٠٢ء، ٦١٨)