سرگم کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sargam meanings and details

سرگم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَرْ + گَم }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے۔ اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فوائد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خطُوط یا حُروف میں سُروں کی علامتیں","راگ کا سُر","راگ کے ساتوں سُروں کا نام","ساتوں سروں کا مجموعہ","لکھے ہوئے یا چھپے ہوئے راگ کے سروں کی علامات خطوط میں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سرگم کے معنی

١ - [ موسیقی ] ساز کے پردوں کی سات مختلف آوازیں جن کے الٹ پھیر اور ترتیب سے راگنی پیدا ہوتی ہے، سات سروں کا مجموعہ، سارے گاما پادھانی کا مخفف۔

"غزل کی مثال سرگم کی سی ہے جس کے ہر سر سے ستار گونج اٹھتا ہے۔" (١٩٧٠ء، برش قلم، ١٦٥)

٢ - [ مجازا ] کسی مسئلے کی ابتدائی منزل یا الف ب ت۔

"مولوی صاحب تو سرگم ہی میں اٹکے رہے اور سید امیر جان صاحب نے درس نظامیہ بلکہ طب تک پڑھ ڈالی۔" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٨٣)

سرگم or sargam english Translation

the gamut; the descending scale; solomization(of lightning) flashflash (of lighting)thunderbolt

شاعری

  • تیرے ہی مجرے میں گایا کریں سب اہل نشاط
    قول و آہگ و نوا ماتھا ترانہ سرگم
  • تیرے ہی مجرے میں گایا کریں سب اہل نشاط
    قول و آہگ ونوا ماتھا ترانہ سرگم
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!