سریانی کے معنی
سریانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُر + یا + نی }{ سَر + یا + نی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |سریان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٧٦٩ء سے "آخر گشت" کے قلمی نسخہ میں مستعمل ملتا ہے۔, iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سریان| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٩٠ء سے "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔
سُرْیان سُرْیانیسَرَیان سَرَیانی
اسم
اسم معرفہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : سُرْیانِیوں[سُر + یا + نِیوں (و مجہول)]
سریانی کے معنی
"ورقہ بن نوفل بھی سریانی اور عبرانی میں ماہر تھے۔" (١٩٦١ء، خط و خطاطی، ٣١)
"یہ شخص سریانی حضرت عیسٰی کی امت سے ہے۔" (١٨١٠ء، اخوان الصفا، ١٠٠)
"اس حلول کی نوعیت سریانی نہیں بلکہ طریانی ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن گیلانی، عبقات، ٣٢١)