سطح مرتفع کے معنی
سطح مرتفع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَط + حے + مُر + تَفَع }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سطح| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی سے ماخوذ اسم صفت |مرتفع| لگانے سے مرکب توصیفی |سطح مرتفع| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٢٤ء، کو "جغرافیہ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سطح مرتفع کے معنی
١ - پہاڑی علاقہ، اونچی اٹھی ہوئی بلند سطح، وہ زمین جو اپنے گردو پیش کی زمین سے بہت اونچی واقع ہوئی ہو۔
"مرہٹے جو اس سے پہلے سطح مرتفع دکن تک محدود تھے اب شمالی ہند کے میدانوں کو بھی روندنے لگے" (١٩٨٦ء، مسلمانان برصغیر، ٣١)
سطح مرتفع english meaning
["Plateau"]