سطح مستوی کے معنی

سطح مستوی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَط + مے + مُس + تَوی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سطح| کے بعد کسرہ صفت لگا کر عربی ہی سے ماخوذ اسم صفت |مستوی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٥ء سے "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برابر سطح","چورس جگہ","ڈھلواں سطح","ہموار سطح"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

سطح مستوی کے معنی

١ - [ اقلیدس ] سطح مستوی وہ ہے کہ اگر اس پر دو نقطے مقرر کر کے ان میں خط مستقیم ملائیں تو کوئی جز اس خط کا باہر سطح سے واقع نہ ہو، خط مستوی، سیدھی، ہموار، سپاٹ سطح جس میں کوئی ابھار یا اونچ نیچ نہ ہو۔

"زمین وہ کرۂ عظیم ہے کہ اس پر بڑے سے بڑے اونچے سے اونچے پہاڑ ایسے ہیں جیسے کہ سطح مستوی پر رائی کے دانے۔" (١٨٩٠ء، جغرافیۂ طبیعی، ١٣:١)

سطح مستوی english meaning

a word or sentence which may be read backward or forwardpalindrome