سفارت کار کے معنی
سفارت کار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِفا + رَت + کار }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سفارت| کے ساتھ فارسی سے ماخوذ اسم |کار| بطور لاحقۂ فاعل لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٦ء سے "سندھ کا مقدمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سفارت کار کے معنی
١ - سفیر، سفارت خانہ کا افسر اعلیٰ۔
"اس زمانے میں پاکستان کے سب سے سینئر سفارت کار حکیم محمد احسن صاحب کراچی میونسپل کارپوریشن کے میئر تھے۔" (١٩٨٦ء، سندھ کا مقدمہ، ٤١)