سعیدالفطرت کے معنی

سعیدالفطرت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَعی + دُل (ا غیر ملفوظ) + فِط + رَت }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت|سعید| کے بعد |ال| بطور حرف تخصیص کے ساتھ عربی ہی سے ماخوذ اسم |فطرت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٥ء سے "تفہیم اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

سعیدالفطرت کے معنی

١ - جو طبعاً نیک ہو، نیک طینت، فطرۃً نیک، سعادت مند۔

"سعید الفطرت اور سلیم الطبع پنجابی دوشیزہ کی زبان فیض ترجمان سے ادا ہوتے ہوئے سنا ہے۔" (١٩٨٥ء، تفہیم اقبال، ٢٢٣)