سلپ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word slip meanings and details

سلپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِلِپ }

تفصیلات

iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ملتا ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "شناخت ابہام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کاغذ کپڑے یا کسی پتلی چیز کا لمبا ٹکڑا"]

Slip سِلِپ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع استثنائی : سِلِپْس[سِلِپْس]
  • جمع غیر ندائی : سِلِپوں[سِلِپوں (و مجہول)]

سلپ کے معنی

١ - پتلا لمبا ٹکڑا (عموماً کاغذ کا)، پرچی، مطبع کے پروف۔

"قائد اردو ڈاکٹر سید عبداللہ مرحوم نے اپنی فالج زدگی سے چند ماہ پہلے اہل پاکستان کے نام التماس کی ایک سلپ شائع کی تھی۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، جون، ٨٥)

٢ - [ کھیل ] کرکٹ فیلڈ میں وہ جگہ جو وکٹ کے پیچھے "آف" کی سمت ہوتی ہے۔"

"اپنی زندگی میں انھوں نے دو کیچ بھی کیے تھے پہلا اس طرح کہ ایک میچ میں شیطان اور میں سلپ میں کھڑے باتیں کر رہے تھے۔" (١٩٨٠ء، پرواز، ١٠٣)

٣ - غلطی، سہو۔ (جامع اللغات)

سلپ کے جملے اور مرکبات

سلپ رنگ

سلپ or slip english Translation

experienced personshrewd person

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!