سم قاتل کے معنی
سم قاتل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَم + مے + قا + تِل }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |سم| کے آخر پر کسرۂ صفت لگا کر عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت |قاتل| لگانے سے مرکب توصیفی |سم قاتل| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٣٨ء، کو "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زہر جس سے جانبری نہ ہو"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
سم قاتل کے معنی
١ - زہر قاتل، زہر جس سے جانبری نہ ہو، مہلک زہر۔
"چھاچھ کو جو اوس سے حاصل ہوئی ہے زمین میں دفن کر دیں کیوں کہ وہ سم قاتل ہو گئی ہے۔" (١٩٣٠ء، جامع الفنون، ١٤٣)
٢ - [ مجازا ] بہت ضرر رساں، نہایت نقصان دہ، جان کا دشمن۔
"وہ اس پلانٹ کو پاکستان کی اقتصادیات کے لئے سم قاتل تصور کرتے تھے۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٨٨)
سم قاتل english meaning
|Mitabilis jalopa|
شاعری
- خود اپنا مسیحا ہے الفت میں وہ آزاری
جس نے سم قاتل کو اک تلخ دواجانا