پنگھٹ کے معنی
پنگھٹ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ پَن + گَھٹ }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |پانی| کی تخفیف |پن| کے ساتھ سنسکرت سے ماخوذ اسم ظرفِ مکاں |گھاٹ| کا مخفف |گھٹ| مل کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیاتِ سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پانی بھرنے کا گھاٹ","پانی بھرنے کی جگہ"]
اسم
اسم ظرف مکاں ( مذکر - واحد )
پنگھٹ کے معنی
١ - کنویں نہرر یا دریا کے کنارے پانی لینے یا بھرنے کے لئے بنی ہوئی جگہ، پانی بھرنے کا گھاٹ۔ (شبدساگر، 2809:6؛ اصطلاحاتِ پیشۂ وراں، 152:6)
کیا اب بھی وہاں کے پنگھٹ پر پنہاریاں پانی بھرتی ہَیں (١٩٤٦ء، اختر ستان، ٤٦)
پنگھٹ english meaning
quay for drawing water; community well
شاعری
- امرت بھری آنکھوں میں مدھر آنکھ کی پتلی
رادھا ہے کہ گا گرلیے پنگھٹ پہ کھڑی ہے