سمری کے معنی
سمری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَمَری }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٢ء کو "رو دار چمن" میں مستعمل ملتا ہے۔
["Summary "," سَمَری"]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع استثنائی : سَمَرِیز[سَمَرِیِز]
- جمع غیر ندائی : سَمَرِیوں[سَمَرِیوں (و مجہول)]
سمری کے معنی
١ - وہ فیصلہ یا سماعت جو بہت عجلت سے بغیر زیادہ چھان بین یا تحقیقات کے کر دیا جائے، سرسری۔
"ہم کو سمری طور پر غیر ذمہ دارانہ اور شر پسند نہیں قرار دیا گیا تھا۔" (١٩٨٢ء، رو دار چمن، ٢٠)