سن[1] کے معنی

سن[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُن }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |شونیہ| سے اردو میں ماخوذ |سن| بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

["شونیہ "," سُن"]

اسم

صفت ذاتی

سن[1] کے معنی

١ - بے حس و حرکت، شَل۔

"ان کے ہاتھ پتھروں کے بوجھ سے سن ہو رہے تھے۔" (١٩٨٧ء، افکار، کراچی، جولائی، ٥٢)

٢ - حیران، ششدر، ہکا بکا۔

"اور سنتے ہی دونوں سن ہو گئے تھے۔" (١٩٨٦ء، جوالا مکھ، ٣٣)

٣ - چپ چاپ، خاموش۔

 شوق اس کی گالیوں سے ہو گئے سن اہل بزم کوئی گونگا بن گیا اور کوئی بہرا ہو گیا (١٩٢٥ء، شوق قدوائی، فیضانِ شوق، ٣٧)

٤ - [ فلسفہ ] خالی، تہی۔

"یہ لوگ علم و اشیا کو سن کہتے ہیں . اور ان کے ہست و نیست کا یقین نہیں کرتے۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٨٦:٢)

٥ - برد اطراف؛ چمک مارا ہوا؛ وہ شیشہ جس کی آب گھس کر کھو گئی ہو۔ (ماخوذ: فرہنگِ آصفیہ)

سن[1] کے مترادف

ساکن, خاموش, چپ

سن[1] english meaning

["Void","empty","blank; deserted","desolate","lonely","dreary; still","quiet; silent","speechless; without sensation","insensible","numb","paralyzed; a void a blank; a cypher","nought; a dot","point","mark; stillness","silence; loneliness","dreariness; a state of insensibility","fainting-fit","swoon","coma"]

Related Words of "سن[1]":