سناٹا کے معنی

سناٹا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن + نا + ٹا }

تفصیلات

i"بحوالہ حکایت الصوت" اسم صوت |سَن| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت |اٹا| بطور لاحقہ اسمت و کیفیت بڑھانے سے |سناٹا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اور ١٨٢٣ء کو "فسانہ عجائب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بہت بڑا","جنگل بیاباں","جوش و خروش","خوفناک یا ڈراؤنی چیز","زور کی ضرب","عظیم الجثہ","غصے کا جوش یا عالم","گولیوں کی آواز","ڈر کی حالت","ہو کا مقام"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : سَنّاٹے[سَن + نا + ٹے]
  • جمع : سَنّاٹے[سَن + نا + ٹے]
  • جمع غیر ندائی : سَنّاٹوں[سَن + نا + ٹوں (و مجہول)]

سناٹا کے معنی

١ - ہوا، آندھی، بارش یا اور کسی چیز کی تیزی سے اڑنے کی وحشت ناک آواز۔

"ہوا اس قدر تیز اور سرد تھی کہ ساری رات اس کے سناٹے نے سونے نہ دیا۔" (١٩١١ء۔ سفر نامۂ مصر و شام و حجاز، حسن نظامی، ٢٨)

٢ - خاموشی، ویرانی، ہو کا عالم، خاموش فضا۔

"اور . رات کے سناٹے میں سیٹی کی آواز آتی تھی۔" (١٩٨٨ء، جنگ، کراچی، ٧ اکتوبر، ١١)

٣ - حیرت، سکتے کا عالم۔

"مہرخ و بہار و غیرہ سب چپ سناٹے میں ہیں۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ٩٤٢:١)

٤ - تیزی، سختی، زور۔

"اس سناٹے سے اسے چنگل آہنی میں دبوچا اور ایسا نوچا کہ اس کی جان سنسنا گئی۔" (١٨٢٤ء، فسانۂ عجائب، ١٦٠)

٥ - غصّے کا جوش، ہیجان۔

"جب میں نے سنا کہ حکیم بلایا گیا، ایک سناٹا میرے سر سے اٹھا اور دل میں جاکے بجھا۔" (١٨٩١ء، قصہ حاجی بابا اصفہانی، ٣٠٩)

٦ - غشی کی کیفیت۔

"پانچ چھ منٹ تک تو مجھے کاٹو تو خون نہ تھا اور دماغ میں ایک سناٹا چکر کھایا کیا۔" (١٩١١ء، ظہیر دہلوی، داستانِ غدر، ٩٩)

٧ - دریا کے چڑھاو کا شور۔ (نوراللغات)

سناٹا کے مترادف

خاموشی

اکیلا, بادوباران, تنہا, تیزی, چپ, حیرانگی, حیرت, خاموشی, خوفناک, زور, سکوت, شور, مینہ, ویرانی, ڈراؤنا, ہوا

سناٹا english meaning

loud or violent soundrumbling noiseclatter (made by wind and rain or hailat a distance)howling (of the wind)roaringroar (of wavesO| a congregation); violent blast or gust; a dashing or driving of rain; ringingwhizzingwhiz (of bullets); vehemenceanimationbriskness and eagerness; a transport of passionor rage; a howling wildnessa dreary place or spot; a stunning blow or shock; a state of alarm or terrorconsternation; amazement; anything monstrous or frightful(usually used as plural)bluffbullyingempty threatshamlessstupid

شاعری

  • جتنا سناٹا ہوا گہرا خزاں کی شام کا
    آشنا رازِ چمن سے ہر کلی ہوتی گئی
  • دل کے آتشدان میں شب بھر
    کیسے کیسے غم جلتے ہیں!
    نیند بھرا سناٹا جس دَم
    بستی کی ایک ایک گلی میں
    کھڑکی کھڑکی تھم جاتا ہے
    دیواروں پر درد کا کہرا جم جاتا ہے
    رستہ تکنے والی آنکھیں اور قندیلیں بُجھ جاتی ہیں
    تو اُس لمحے‘
    تیری یاد کا ایندھن بن کر
    شعلہ شعلہ ہم جلتے ہیں
    دُوری کے موسم جلتے ہیں

    تُم کیا جانو‘
    قطرہ قطرہ دل میں اُترتی اور پگھلتی
    رات کی صحبت کیا ہوتی ہے!

    ’’آنکھیں سارے خواب بُجھادیں
    چہرے اپنے نقش گنوادیں
    اور آئینے عکس بُھلادیں
    ایسے میں اُمید کی وحشت
    درد کی صورت کیا ہوتی ہے!
    ایسی تیز ہوا میں پیارے‘
    بڑے بڑے منہ زور دیئے بھی کم جلتے ہیں
    لیکن پھر بھی ہم جلتے ہیں
    ہم جلتے ہیں اور ہمارے ساتھ تمہارے غم جلتے ہیں
    دل کے آتشدان میں شب بھر
    تیری یاد کا ایندھن بن کر
    ہم جلتے ہیں
  • آنسوؤں کے ساتھ سب کچھ بہہ گیا
    دل میں سناٹا سا، باقی رہ گیا
  • سمیٹو اور سینے میں چھپالو
    یہ سناٹا بہت پھیلا ہواہے
  • وحوش وطیر نکلے کانپ اٹھے دیوار و در تھر تھر
    ہوا سناٹا لیتی تھی فلک کو آ گیا چکر
  • یہ سناٹا ہے میرے پاؤں کی چھاپ
    فراق اپنی کچھ آہٹ پا رہا ہوں
  • کسی کا منتظر بیٹھا تھا میں شاہد ہے سنکسیر
    گھٹا چھائی بھی سناٹا سا طاری تھا زمانے پر

محاورات

  • آسمان زمین میں سناٹا ہوجانا
  • آسمان میں سناٹا ہوجانا
  • ایک سناٹا ہے
  • سناٹا بیتنا
  • سناٹا گزر جانا یا گزرنا

Related Words of "سناٹا":