سنبھالنا کے معنی

سنبھالنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَم + بھال + نا }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور مصدر استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["باز رکھنا","دستگیری کرنا","سنبھلنا کا","سہارا دینا","شمار کرنا","قابو میں رکھنا","گرنے نہ دینا","وار کرنے کو اٹھانا","کسی چیز کو درست کرنا","ہاتھ میں لینا"]

اسم

فعل متعدی

سنبھالنا کے معنی

١ - تھامنا، پکڑنا، روکنا، گرنے نہ دینا۔

"مینڈک کا ڈھانچہ ہڈیوں اور غضروف سے تشکیل پاتا ہے اس کی وجہ سے مینڈک کی شکل ہمیشہ قائم رہتی ہے یہ تمام جسم کو سنبھالتا ہے۔" (١٩٨١ء، اساسی حیوانیات، ١٤٣)

٢ - دیکھ بھال کرنا، دستگیری کرنا، سہارا دینا۔

"اگر میدان جنگِ میں مارا گیا تو پھر میری بیوی اور بچے کو کون سنبھالے گا۔" (١٩٣٥ء، آغا حشر، اسیرِ حرص، ٢٨)

٣ - نادرست چیز کو درست کرنا، سنوارنا۔

 اگرچہ خطا ہے تو مجہ توں سنبھال کہ یاں سب خطا، بے خطا ذوالجلال (١٦٤٥ء، قصۂ بے نظیر، ٢٦)

٤ - قابو میں لانا۔

 ساقی کی چشم مست پہ مشکل نہیں نگاہ مشکل سنبھالنا ہے دل بیقرار کا (١٩٢٧ء، شاد عظمی آبادی، میخانۂ الہام، ٢١)

٥ - ہوش و حواس برقرار رہنا۔

 دیوانہ ہوکے کوئی پھاڑا کرے گریباں ممکن نہیں کہ دامن وہ بے خبر سنبھالے (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ١٩٧)

٦ - اکٹھا کرنا، سمیٹنا۔

"اگر مرد شکار کرتا تھا، تو عورت شکار کے سنبھالنے میں مدد کرتی تھی۔" (١٩١٦ء، گہوراۂ تمدن، ٦٧)

٧ - وار کرنے کو اٹھانا، تولنا (تلوار وغیرہ)۔

 دل بچا تیغ نظر سے مگر اب خبر نہیں تیرے دنبالے نے بھالا جو سنبھالا اپنا (١٨٩٢ء، مہتاب داغ، ٤٦)

٨ - ہاتھ میں لینا، اختیار کرنا۔

"پریم شنکر نے اپنا بقچہ سنبھالا اور باہر چلے۔" (١٩٢٢ء، گوشۂ عافیت، ٢٠٠:١)

٩ - اہتمام کرنا، انتظام کرنا۔

"کارخانۂ عالم کا بنانے والا اور سنبھالنے والا وہی ہے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ١٠:١)

١٠ - برادشت کرنا۔

 دل سنبھالے کیا ترے سرمہ کے دنبالہ کی جھوک اپنے ترکِ چشم ہی سے پوچھ اس بھالے کی جھوک (١٨٣٨ء، شاہ نصیر، چمنستانِ سخن، ٩٥)

١١ - گننا، شمار کرنا۔

"یہ روپیہ سنبھال لو۔" (١٩٢٩ء، نوراللغات، ٢٩٢:٣)

١٢ - مرض بڑھنے نہ دینا، عارضی طور پر اچھا کر دینا۔ (ماخوذ: نوراللغات)

سنبھالنا english meaning

To supportsustainhold upupholdprop; to take care ofto look after; to maintain; to assisthelp; to set rightto arrangesettle; to manage; to superintend; to regulate; to restraincontrolcurbcheckkeep in check; to repress; to correctpunishapparent recovery from illness on eve of deathsupportto hell with it

شاعری

  • اب دل کو سنبھالنا ہے مشکل
    اگلے دِنوںکچھ سنبھل گیا تھا
  • ساقی کی چشم مست پہ مشکل نہیں نگاہ
    مشکل سنبھالنا ہے دل بیقرار کا

محاورات

  • اتنے کٹم کا سنبھالنا متعسر
  • اختر بختر اٹھانا / سنبھالنا
  • پگڑی سنبھالنا (یا تھامنا)
  • جھونک دینا۔ سنبھالنا۔ کھانا۔ مارنا یا جھونکنا
  • جھوک سنبھالنا
  • دامن سمیٹنا یا سنبھالنا
  • دامن ناز کو سنبھالنا
  • دل سنبھالنا
  • دل کو سنبھالنا
  • زبان سنبھالنا

Related Words of "سنبھالنا":