سنجاف کے معنی
سنجاف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَن + جاف }
تفصیلات
iفارسی سے اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩١ء کو "طوطی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آدھا سُرخہ آدھا سفید گھوڑا یا آدھا سبزہ آدھا سُرخہ گھوڑا","آدھا سُرخہ سفید گھوڑا یا آدھا سبزہ آدھا سُرخہ گھوڑا","اسم مذکر","ایک کم عرض کا کپڑا جس کی گوٹ لگاتے ہیں","چوڑا فیتا","چوڑی اور آڑی گوٹ","لگانا لگنا کے ساتھ","وہ کنارہ یا گوٹ جو پوشاک کے گروا گرد لگائیں"]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : سَنْجافیں[سَن + جا + فیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : سَنْجافوں[سَن + جا + فوں (و مجہول)]
سنجاف کے معنی
"آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک جبہ پہنتے تھے جس میں سنجاف حریر کی تھی۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ، ٦٧:٤)
"دھاتی چادر کے کام میں سنگ نما کھونٹی کا استعمال بہت زیادہ ہوتا ہے، اس سے چادر کو گول کرنے، مغزی یا سنجاب بنانے اور گوٹ وغیرہ لگانے کے عام کام لیے جاتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، اصولِ دھات کاری، ٥٨)
سنجاف کے مترادف
جھالر
جھالر, چوڑی, حاشیہ, صحیح, گوٹ, کنارہ, کناری, کور
سنجاف english meaning
Border (of a garment)fringeedgingflouncebroad lace
شاعری
- ہے سنہری رنگ کا یہ ہالہ گرد ماہتاب
بادلہ تجھ دور دامن میں نہیں سنجاف کا - تھی خوب دوپٹہ کی سر پر سنجاف تمامی کی الٹی
بلدار لٹیں، تصویر جبیں، جکڑی مینڈھی، سجی کنگھی - چمکی سنجاف جب تمامی کی
برق کو بھی لگی وہ آن بھلی