سنجوگ کے معنی
سنجوگ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَن + جوگ (و مجہول) }
تفصیلات
iسنسکرت میں اسم |سنیوگ| سے اردو میں ماخوذ |سنجوگ| بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٨٥ء کو "گنجِ مخفی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(علمن) نقطہ اعتدال","اکٹھا رہنا","ایک جیسے دو آدمیوں کا ملنا","راہ و رسم","ربط ضبط","قران سعدین","لیل و نہار","معاہدہ یا دو شخصوں کا آپس میں معاہدہ کرکے تیسرے پر حملہ کرنا","میل جول","میل ملاپ"]
سنیوگ سَنْجوگ
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
سنجوگ کے معنی
"سنجوگ کا کیسا پیارا ڈھنگ نکالا تھا، مگر قسمت نے سارا کھیل بگاڑ دیا۔" (١٩٣٨ء، شکنتلا، اختر حسین رائے پوری، ١٥٢)
"شادی زندگی بھر کا سنجوگ ہے۔" (١٩١١ء، نشاطِ عمر، ٢١٨)
"میں اِسی مارے کدھی پوچھنے یا چھنے کا ناؤن بھی نہیں لیتی ہونگی یہ بھی ناجانے کیا سنجوگ تھا۔" (١٩١٠ء، راحت زمانی، ٤٢)
"یہاں فطرت اور تاریخ کا وہ سنجوگ ہے جو انہیں پسند تھا۔" (١٩٨٤ء، گردِارہ، ٨٩)
"جنسی تولید سنجوگ کے ذریعہ قدرت کا کارخانہ عجیب تماشا گاہ۔" (١٩٦٩ء، سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ١١١)
"ان فنجائی میں جنسی افزائش جس طریقے سے ہوتی ہے اسے سنجوگسیا کا نجوگیشن کہتے ہیں۔" (١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ١٩٩)
"خسرو کی تحریک . جس سے اردو اور فارسی کا سنجوگ عمل میں آیا، اس کا ایک طریق یہ تھا کہ خسرو نے مصرعہ اول فارسی میں اور مصرعہ ثانی اردو میں لکھا۔" (١٩٨٥ء، اردو ادب کی تحریکیں، ١٦٥)
"دیکھو دن رات کا ہے کیا سنجوگ۔" (١٩٣٦ء، جگ بیتی، ١١)
"کُھلی ہواؤں کا شیدائی گھر گرہستی کے چکر میں پڑنا نہیں چاہتا تھا لیکن سنجوگ کو کون ٹال سکتا ہے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، مارچ، ٤٥)
"لیکن سب ہی کا خیال تھا کہ منجھلے بھیا کا سنجوگ تو پنجاب سے آیا ہی سمجھو۔" (١٩٨١ء، چلتا مسافر، ٢٣٠)
"اگر ممکن ہو تو برابر کا سنجوگ ہونا چاہیے۔" (١٨٩٢ء، اصولِ سراغرسانی، ١٢٤)
"میں ان حرامزادوں سے لڑونگی یہ فرما کر سلح سنجوگ سے آراستہ ہویں۔" (١٩٠٤ء، آفتاب شجاعت، ٤٧٥:٤)
"مترجم کی ہندی اور اردو پر غیر معمولی قدرت اور ان دونوں کا سنجوگ کم از کم ایک بار ایسی شکل میں ظاہر ہوا ہے۔" (١٩٨٤ء، تنقید و تفہیم، ١٢٣)
سنجوگ کے مترادف
بخت, رابطہ, قسمت, ملاپ
اتحاد, اتفاق, بخت, بھاگ, تعلق, حادثہ, دوستی, رابطہ, سانحہ, علاقہ, قسمت, ماجرا, مقدر, ملاقات, موقع, نصیب, واقعہ, یارانہ
سنجوگ کے جملے اور مرکبات
سنجوگ نالی
سنجوگ english meaning
Conjunctionconnectionadherencecohesionunionjunctionmeetingcontactintimate unionclose connectionliving together; agreementcombinationassociation; compounding; a kind of a alliance in which two parties unite for a common object and attack with united power; conjuncturecoincidenceeventoccurenceaccidentopportunity chancehapluck; equinoctial point
شاعری
- سنجوگ ایک اپنا تمہارا ازل سے ہے
پوچھیں برہمنوں سے بتو‘ راس اور لوگ - تو تو کیوں کیجئے پھر اتنا سوگ
ہو رہے گا نصیب کا سنجوگ - ہوا پھر یہ سنجوگ آکر عیاں
کہ دیکھیں ہیں اک شخص آیا وہاں - ولے بے نوا کا عجب جوگ ہے
عجب جوگ بل بھوگ سنجوگ ہے - سنجوگ یہ کچھ باندھا ہے دولہا سے دلہن کا
جو تار کفن کا ہے سو ڈورا ہے لگن کا - پھر تو شہزادہ بھولا اپنا جوگ
اس سے پوچھا عجب ہے یہ سنجوگ
محاورات
- آگ اور پانی کا سنجوگ ہے
- آگ پانی کا ساتھ (سنجوگ)
- آگ پانی کا سنجوگ
- جوڑ یا سنجوگ ہے
- دھونی پانی کا سنجوگ ہے
- سائیں اس سنسار میں بھانت بھانت کے لوگ۔ سب سے مل کر بیٹھئے ندی ناؤ سنجوگ
- ندی ناؤ سنجوگ کت اودھوکت لوگ