سنسنی کے معنی

سنسنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن + سَنی }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اسم صوت |سن سن| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملنے سے |سنسنی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٧ کو "توبۃالنصوح" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے چینی","بے کلی","دیکھئیے: سنسناہٹ","زوں زوں","سائیں سائیں","شاں شاں","شوں شوں"]

سنسن سَنْسَنی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سنسنی کے معنی

١ - ضعف، سنسناہٹ، کپکپاہٹ۔

"مجھے اپنے پورے بدن میں سنسنی اور تناؤ کی ایک ایسی لہر دوڑتی ہوئی محسوس ہوئی جو صرف موت کو اپنے مقابل کھڑے دیکھ کر ہی محسوس ہو سکتی ہے۔" (١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ١١)

٢ - خوف، ہراس۔

"حسن لشکری کے اس غیر متوقع حملے سے ایوان میں ایک سنسنی سی دوڑ جاتی ہے۔" (١٩٤٩ء، اک محشرِ خیال، ١٣)

٣ - ہیجان۔

"ہمارے روزانہ اخبار ہمارے اندر ایک سنسنی تو پیدا کرتے ہیں لیکن ہم اُن سے سیکھتے کچھ نہیں۔" (١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٣٦٩)

سنسنی کے مترادف

اضطراب, خوف, لرزہ

اضطراب, تھرتھری, چھچھوندر, خوف, زناٹا, لرزہ, وحشت, کپکپاہٹ, کپکپی

سنسنی کے جملے اور مرکبات

سنسنی خیز, سنسنی خیزی

سنسنی english meaning

Tingling sensationkeep mum despite the need to speak

شاعری

  • موجِ نفس سے لرزے ہے تارِ رگِ حیات
    پھیلی ہے شہرِ دل میں وہ پُر ہول سنسنی
  • بے ارادہ لمس کی وہ سنسنی پیاری لگی
    کم توجہ آنکھ کا وہ دیکھنا اچھا لگا!
  • ان کا تو کھیل ہو گیا اور مرے جی پہ آ بنی
    سنتے ہی نام پڑ گئی سارے بدن میں سنسنی
  • کانوں میں آئی کیسی آواز نئی
    دل کی دنیا میں سنسنی دوڑ گئی
  • غنچوں کے بدن میں سنسنی ہے
    مستی میں چُھوا صبا نے دامن

محاورات

  • سنسنی پڑجانا یا پڑنا

Related Words of "سنسنی":