سنوار کے معنی

سنوار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن مغنونہ) + وار }

تفصیلات

iہندی سے ماخوذ مصدر |سنوارنا| سے اردو قاعدے کے تحت حاصل مصدر |سنوار| بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(مجازاً) لعنت","بگاڑ کا نقیض","سنوارنا کا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سنوار کے معنی

١ - [ عورات ] بناؤ، درستی، اصلاح؛ (مجازاً) رحمت، مہربانی (بگاڑ اور مارکے بالمقابل)۔

 جاگتا خواب دیکھیے کب تک چشمِ امید پر خدا کی سنوار (١٩٥٧ء، یگانہ، گنجینہ، ٣٤)

٢ - [ طنزا ] پھٹکار، لعنت، مار۔

"اس موئے نمک حرام پر اللہ کی مار علی کی سنوار اس کو تو مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دوں۔" (١٩٨٦ء، آئینہ، ٣٤٣)

سنوار کے مترادف

سجاوٹ

آراستگی, آرایش, اصلاح, پھٹکار, پیراستگی, پیرایش, ترتیب, ترمیم, تہذیب, تیاری, درستی, سجاوٹ, عو, مار, ملامت, نکوہش

سنوار english meaning

Preparationarrangementregulationrectificationcorrectionamendment(F. لدی پھندی la|di phan|di) packed and loadedgone is the goose that lay the golden eggs

شاعری

  • صحن صحن کو اپنے لہو سے سنوار کر
    دستِ ہوس میں ہم گلِ تر دیکھتے رہے
  • ہاتھوں میں زخم پڑگئے اور گل نہ کھل سکے
    پچھتارہے ہیں دامنِ صحرا سنوار کے
  • سنوار نوک پلک ابروؤں میں خم کردے
    گرے پڑے ہوئے لفظوں کو محترم کردے
  • منگتا ہوں لیکھنے کوں ازہر یار کاغذ
    مہرا کروں شغل مج دل کا سنوار کاغذ
  • کہی تو سنوار یا محل ساز سوں
    لکھیا صورتاں اس میں بھو ناز سوں
  • جنت کیرے کھولے دوار
    حوراں رضواں بہشت سنوار
  • دیکھائی اسے محل وو ٹھار ٹھار
    کہ اس محل کوں اس وضا توں سنوار
  • دھریں گے لھوے کوں جو سنوار کر
    جو دکھلائیں گے گاودی کوں اگر
  • جاگتا خواب دیکھیے کب تک
    چشم امید پر خدا کی سنوار
  • گلچیں ابھی سے میرے گلے کا نہ ہار ہو
    ظالم! تیرے ستم پہ خدا کی سنوار ہو

محاورات

  • اپنی آخرت بگاڑنا (یا سنوارنا)
  • اپنی گڑیا سنوار دینا
  • اے تجھے خدا کی سنوار (مار)
  • بگاڑ سنوار خدا کے ہاتھ
  • تجھے خدا کی سنوار
  • سنگھ چڑھی دیوی ملے۔ گرڑ چڑھے بھگوان۔ بیل چڑھے شوجی نکیں اڑے سنوارے کام
  • گھی ‌سنوارے ‌(سالن ‌کو ‌اور) ‌کام ‌بڑی ‌بہو ‌کا ‌نام
  • گھی سنوارے سالنا بڑی بہو کا نام
  • مار پیچھے سنوار
  • مار پیچھے سنوار (ہوا ہی کرتی ہے)

Related Words of "سنوار":