سنوارنا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sanwarna meanings and details

سنوارنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن مغنونہ) + وار + نا }

تفصیلات

iہندی سے اردو میں دخیل اسم |سنوار| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامتِ مصدر |نا| بڑھانے سے |سنوارنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["آراستہ کرنا","اصلاح دینا","ترتیب سے لگانا","درست کرنا","درستی کرنا","س۔ سم اکٹھا۔ ور","مرمت کرنا","مہذب بنانا","ٹھیک کرنا","ڈھنگ سے کرنا"]

سَنْوار سَنْوارنا

اسم

فعل متعدی

سنوارنا کے معنی

١ - درست کرنا، اصلاح کرنا، مہذب بنانا، راہ پرلانا۔

 بگڑے کاموں کو تہمارے حق سنوارے گا یقیں جیسے تم بگڑے مریضوں کو سنوارے ڈاکٹر (١٩١٤ء، گلزار بادشاہ، ١٤٥)

٢ - ترتیب دینا؛ سلیقے سے لگانا؛ سجانا۔

 نگارد ہر کی زلفیں سنوارنیں والے کہاں گئے غمِ دوراں پکارنے والے (١٩٨١ء، ماجرا، ١١١)

٣ - آراستہ کرنا، زیب و زینت دینا۔

 زندگی یہ تو نہیں تجھ کو سنوارا بھی نہ ہو کچھ نہ کچھ ہم نے ترا قرض اتارا ہی نہ ہو (١٩٧٨ء، جاں نثار، سکوتِ شب، ٦٠)

سنوارنا or sanwarna english Translation

To prepareto construct; to dressdecorateadorndeck; to arrangemethodizeregulaterectifycorrectmendimproveadjustadorn ; decoratesarrangecause to loadchastiseembellishset rightsteamline

محاورات

  • اپنی آخرت بگاڑنا (یا سنوارنا)
  • مانگ سنوارنا
  • کام سنوارنا یا سنورنا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!