متلون مزاج
{ مُتَلَوْ + وِن + مِزاج }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق دو اسماء |متلون| اور |مزاج| کے بالترتیب ملنے سے مرکب بنا۔ اردو زبان میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٩ء کو "حیات جاوید" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
متلون مزاج کے معنی
١ - وہ جس کا مزاج گھڑی گھڑی بدلتا رہے۔
"آجر کسی ایسے متلون مزاج شخص کو پسند نہیں کرتا جو اس کے حکم پر عمل کرنے میں پش و پیش کرے۔" (١٩٨٩ء، تعلقات عامہ پیشہ و فن، ١٠٠)