سنور کے معنی
سنور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَن (ن مغنونہ) + وَر }
تفصیلات
iہندی سے اردو میں دخیل اسم صفت ہے اور سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["رئیس خاندان کا سردار","سنورنا کا","گردن کی ہڈی"]
اسم
صفت ذاتی
سنور کے معنی
١ - سنور جانا، سجاوٹ، آرایش، سنورنا سے ماخوذ (تراکیب میں مستعمل)۔
اسی کام بدلے حرم کے بِھتر لجا کر دکھایا سبوں کو سنور (١٦٥٧ء، گلشنِ عشق، ٣٠)
٢ - سجا ہوا، آراستہ پیراستہ، مُزین، مہذب۔
کہ جس شاہ کی شاعراں وصف کر گذر گئے ہیں رکھ کارنامے سنور (١٦٥٧ء، گلشنِ عشق، ٣٠)
٣ - درست ہونا؛ ترتیب سے لگنا؛ مہذب، لائق؛ اچھی حالت میں ہونا؛ بحال ہونا؛ مضبوط ہونا، مستحکم ہونا۔ (جامع اللغات)
سنور english meaning
despatchremittancetransmission
شاعری
- حُسن سے لیجئے تنظیم دو عالم کا سبق
صبح ہوتی ہے تو گیسو بھی سنور جاتے ہیں - نِڈھال اہل طَرب ہیں کہ اہلِ گلشن کے
بُجھے بجھے سے یہ چہرے سنور نہ جائیں کہیں - فنا کی راہیں بقا کے رستوں کی ہم سفر ہیں
ہتھیلیوں پہ جو سَج کے نکلے ہیں
کیسے سر ہیں!
ہر ایک آندھی کے راستے میں جو معتبر ہیں
یہ کیا شجر ہین!
یہ کیسا نشہ ہے جو لہو میں سرور بن کے اُتر گیا ہے!
تمام آنکھوں کے آنگنوں میں یہ کیسا موسم ٹھہر گیا ہے!
وفا کی راہوں میں جلنے والے چراغ روشن رہیں ہمیشہ
کہ اِن کی لَو سے جمالِ جاں کا ہر ایک منظر سنور گیا ہے
گھروں کے آنگن ہیں قتل گاہیں‘ تمام وادی ہے ایک مقتل
چنار شعلوں میں گھر گئے ہیں سُلگ رہا ہے تمام جنگل
مگر ارادوں کی استقامت میں کوئی لغزش کہیں نہیں ہے
لہو شہیدوں کا کررہا ہے جوان جذبوں کو اور صیقل
جو اپنی حُرمت پہ کٹ مرے ہیں
وہ سَر جہاں میں عظیم تر ہیں
لہُو سے لکھی گئیں جو سطریں
وُہی اَمر تھیں‘ وُہی اَمر ہیں - عجیب لوگ ہیں یہ اہلِ انتظار کہ جو
خود اپنی آگ میں جل کر سنور تے جاتے ہیں - کبھی حسن پردہ نشیں بھی ہوذراعاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کے کہیں چلوں مرے ساتھ تم بھی چلاکرو - نشے میں سنبھلنے کا فن یوں ہی نہیں آیا
ان زلفوں سے سیکھا ہے لہرا کے سنور جانا - کبھی تو شام ڈھلے اپنے گھر گئے ہوتے
کسی کی آنکھ میں رہ کر سنور گئے ہوتے - پریم کہا کہت ہوں سنور سکھی ری آئے
پی ڈھونڈن کو ہم گئیں آئیں آپ گنوائے - جر حر کی طرح ادھر سے کوئی ادھر جائے
نوید خلد ملے آخرت سنور جائے - سنور دینتی جو آلی ہے سجن بالے کی بالی ہے
بڑے مغزوں خیالی کر پون مغزوں جڈوایا ہے
محاورات
- بن سنور کر
- بنی سنوری گڑیا بھی اچھی معلوم ہوتی ہے
- سیج سجنا۔ سنورنا
- کام سنوارنا یا سنورنا