سنگ بستہ کے معنی

سنگ بستہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَنْگ (ن غنہ) + بَس + تَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکبِ توصیفی ہے۔ فارسی میں اسم |سنگ| بطور موصوف کے ساتھ فارسی مصدر |بستن| سے صیغہ ماضی مطلق واحد غائب |بست| میں |ہ| بطور لاحقہ نسبت کے اضافے سے |بستہ| بطور اسم صفت ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٧ء کو "اصولِ معاشیات (ترجمہ)" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

سنگ بستہ کے معنی

١ - پتھر کا بنا ہوا، پتھروں سے روکا ہوا۔

"مسلمان صوبہ داروں ہی نے بلند، سنگ بستہ پُشتے بنوائے تاکہ برسات میں آمد و رفت جاری رہے۔" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانانِ پاکستان و بھارت، ٢١٩:١)

٢ - [ مجازا ] پتھر کی مانند سخت، ظالم، بے رحم۔

"میری مراد اس شعری کردار سے ہے . جو اس سنگ بستہ جہاں میں بے سبب کسی چارہ گرکی آمد کا متمنی ہے۔" (١٩٨٨ء، قومی زبان، کراچی، اپریل، ٧١)