سنگ باری کے معنی
سنگ باری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَنْگ (ن غنہ) + با + ری }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکبِ نسبتی ہے۔ فارسی میں اسم |سنگ| کے ساتھ فارسی مصدر |باریدن| سے فعل امر |بار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے اسم کیفیت |باری| لگا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٣٩ء کو "کلیاتِ سراج" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سنگ باری کے معنی
١ - پتھراؤ۔
سزائے نذرِ آتش ہو کہ حُکم سنگ باری ہو خدارا حکم فرمائیں کہ کارعِدَل جاری ہو (١٩٨٤ء، سمندر، ٧٤)
٢ - [ مجازا ] مُشکلات، مصیبت۔
"گذشتہ چالیس برسوں میں ہم نے اس سنگ باری کے بہت تماشے دیکھے۔" (١٩٨٥ء، خواب در خواب، ١٥)