سنگ ریزہ کے معنی

سنگ ریزہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَنْگ (ن غنہ) + رے + زَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکب نسبتی ہے۔ فارسی سے ماخوذ دو اسما |سنگ| اور |ریزہ| کے ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m[]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سنگ ریزہ کے معنی

١ - کنکر، پتھر کا چھوٹا سا ٹکڑا یا کھیرا۔

"جمادات میں ایک عام سنگریزے سے ہیرا، موتی اور لعل بہتر ہوتا ہے۔" (١٩٨٥ء، سید سلیمان ندوی، خلیق انجم، ١٢٤)

سنگ ریزہ کے مترادف

بجری, کنکر

بجری, چھن, روڑی, کنکر