سنگ[1] کے معنی

سنگ[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی مستعمل ہے اور سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سنگ[1] کے معنی

١ - پتھر۔

 دل تو پھر دل ہے ٹوٹتا ہے اگر سنگ سے بھی نکلتی ہے آواز (١٩٥٧ء، نبضِ دوراں، ٢٩٤)

٢ - چکچکی جس کو نوحہ پڑھنے والے باقاعدہ بجاتے ہیں۔

 اُٹھتے ہی تیرے دگرگوں ہو گیا رنگ نشاط جام خالی میکدے میں سنگ ماتم خانہ تھا (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ١٨٨)

٣ - [ مجازا ] وزن، بوجھ، گرانی۔

"بہت بڑا نگینہ اور رنگ ڈھنگ، سنگ سے درست۔ (١٩٢٤ء، خونی راز، ٧٦)

٤ - کشتی گیروں کا نعل جس کو وہ اٹھاتے ہیں، مرتبہ قیمت، تمکین، وقار۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ لغات ہیرا)۔

سنگ[1] کے مترادف

پتھر, بوجھ, حجر

سنگ[1] کے جملے اور مرکبات

سنگ لرزاں, سنگ لاخ زمین, سنگ لاخ, سنگ اسود, سنگ آستاں, سنگ باری, سنگ بستہ, سنگ بنیاد, سنگ چور, سنگ تراشی, سنگ تراش, سنگ دل, سنگ دلی, سنگ مرمر, سنگ ریزہ, سنگ زنی, سنگ سار, سنگ ساری, سنگ ستارہ, سنگ سرخ, سنگ گراں, سنگ راہ, سنگ مزار

سنگ[1] english meaning

["A stone; weight"]

Related Words of "سنگ[1]":