سنگ زنی کے معنی
سنگ زنی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَنْگ (ن غنہ) + زَنی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکب نسبتی ہے۔ فارسی سے ماخوذ اسم |سنگ| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے اسم فاعل |زن| میں |ی| بطور لاحقہ کیفیت کے اضافے سے |زنی| ملا کر مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٨٨٤ء کو "دیوانِ انس" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
سنگ زنی کے معنی
١ - سنگ اندازی، پتھر مارنا۔
"سنگ زنی اور کلوخ اندازی نہایت قابِل قدر فن سمجھا جاتا تھا۔" (١٩٣٢ء، افسر الملک، تفنگ بافرہنگ، ٤)