سنگ[2] کے معنی

سنگ[2] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَنْگ (ن غنہ) }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم ہی مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

سنگ[2] کے معنی

١ - ساتھ، رفاقت، صحبت، تعلق۔

"لڑکیوں کے سنگ گیند بلّا کھیلتی ہے۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ٣)

٢ - ساتھی، ہمراہی، رفیق، دوست۔

"میرے نزدیک آئیڈیل شریک حیات وہ ہے . جس کے سنگ زندگی کا سفر حسین اور خوشگوار گزرے۔" (١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٢٠ جنوری، ١١١)

٣ - کاروانِ سفر کے ہمراہی، وہ لوگ جو ایک جلوس میں اکٹھے ہوں۔

"سنگ کے لفظی معنی سفر کے ہمراہی ہیں۔" (١٩٦٢ء، حکایاتِ پنجاب (ترجمہ)، ٨٣:١)

٤ - جوڑ، قیمت، وزن۔

"پتھر صاف شفاف جن کے سنگ کافر سنگوں نظر نہ آئے۔" (١٨٢٤ء، فسانٰہ عجائب، ١٤)

سنگ[2] english meaning

["Attachment","devotion (t)","fondness","addition (to)","predilection","propensity","(for); affection","desire","wish","cupidity; copulation"]

Related Words of "سنگ[2]":