سنگم کے معنی

سنگم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَن (ن غنہ) + گَم }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٩٧ء کو "دیوانِ ہاشمی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اتصال دو دریاؤں کا یا دریا کا سمندر کے ساتھ جو پوتر سمجھا جاتا ہے","اکٹھا ہونا","ایک باقاعدہ سلسلہ","راہ و رسم","مٹھ بھیڑ","میل جول","نقطہ تقاطع","وہ جگہ جہاں دو خطوط ایک دوسرے کو کاٹیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سنگم کے معنی

١ - ملن، ملاپ، اِتّصال۔

"گاڑی دوسرے دن صبح اٹاری جنکشن پہنچی جہاں اِلہ آباد کی ٹرین سے سنگم ہوتا تھا۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ١٠٢)

٢ - وہ مقام جہاں دو دریا ملتے ہیں، اِتصال۔

"اب بھی اتفاق سے سپ سندھو میں دریاؤں کے سنگم بالعموم ان علاقوں میں واقع ہیں۔" (١٩٨٤ء، چولستان، ٢٣)

٣ - آمیزہ، مجموعہ۔

"ان کی (مولوی عبدالحق) تنقید مشرقی و مغربی تنقید کا سنگم ہے۔" (١٩٨٦ء، فاران، کراچی، جولائی، ٢٤)

٤ - [ مجازا ] دوراہا، تبدیلی، دوری، تغیر۔

"میں بدقسمتی سے دو تہذیبوں کے عجیب و غریب سنگم پر کھڑا تھا۔" (١٩٨٧ء، افکار، کراچی، ٩٥)

٥ - [ نباتیات ] بیضہ دان، نباتیات میں وہ تولیدی مقام جہاں بارور شدہ بیضے نمو پاتے ہیں۔

"اس غدہ کے اگلے جانب ایک زردینی قناعت ہوتی ہے جو بیض نالی سے ملتی ہے دونوں کا سنگم کہلاتا ہے۔" (١٩٨٣ء، حیوانی نمونے، ٢٣١)

٦ - معاملات، سلسلہ۔

"ایک شیخ تھا اور ایک برہمن لیکن کشمیر کے سنگم پر آکر یہ اپنی چوکڑیاں بھول جاتے تھے۔" (١٩٨٢ء، آتشِ چنار، ٢٥٧)

٧ - ادارہ، انجمن، سنگھ۔

"سنگم کو آج کی اصطلاح میں اکیڈمی یا علمی مجلس کہ سکتے ہیں۔" (١٩٧٢ء، ہمارا قدیم سماج، ٩٠)

٨ - راہ رسم، محبت، لگاؤ، لمس، چھوت، جماع، صحبت؛ وہ جگہ جہاں دو خطوط ایک دوسرے کو کاٹیں، نقطہ؛ تقاطع؛ تراں؛ لگن، سنجوگ۔ (جامع اللغات)

سنگم کے مترادف

اتصال, ملاپ

اتحاد, اتصال, جماع, چھوت, سنجوک, صحبت, قران, لگاؤ, لگن, لمس, محبت, مرکب, مس, ملاپ, ملاقات, ملنا, مناسبت, موزونیت, میل

سنگم english meaning

Meetingencounter; unionjunctionconjunction (of planets)confluence (of rivers); contacttouch; sexual intercoursecoition; association societycompany; fitnessadaptationappropriateness; mixturefall (of clothes, etc.)

شاعری

  • انکھیاں بھینوار سو کشنا ہو سدا بھرپور بہتیاں ہیں
    انجھو بھر گود میں میرے تیرت پکڑیا ہے سنگم کا
  • انکھیاں بھینوار سو کشنا ہو سدا بھرپور بہتیاں ہیں
    انجھو بھر گود میں میرے تیرت پکڑ یا ہے سنگم کا
  • انکھیاں بھنبوار سوکشنا ہو سدابھرپوربہتیاں ہیں
    انجھو بھر گود میں میرے تیرت پکڑیا ہے سنگم کا

Related Words of "سنگم":