سواپہر کے معنی

سواپہر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَوا + پَہَر }

تفصیلات

iسنسکرت سے مرکبِ توصیفی ہے۔ سنسکرت سے ماخوذ اسم صفت |سوا| کے ساتھ سنسکرت ہی سے ماخوذ اسم ظرف زمان |پہر| بطور موصوف ملنے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩١٠ء کو "لڑکیوں کی انشاء" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زماں ( مذکر - واحد )

سواپہر کے معنی

١ - چاشت اور دوپہر کے درمیان کا وقت، پہر بھر سے زیادہ وقت۔

 زمانِ رخصتِ طفلی لو شباب آیا سوا پَہر رُخِ روشن کا آفتاب آیا (١٩٤١ء، فانی، کلیات، ٦٣)