سواگز کی زبان کے معنی
سواگز کی زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَوا + گَز + کی + زُبان }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ صفت |سوا| کے ساتھ فارسی اسم |گز| ملنے سے مرکب |سواگز| بطور مضاف الیہ کے ساتھ |کی| بطور حرف اضافت لگا کر فارسی اسم |زبان| بطور مضاف ملنے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٥ء کو "دیوانِ قائم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سواگز کی زبان کے معنی
١ - لمبی زبان؛ (مجازاً) زبان درازی، بدزبانی، چرب زبانی۔
"مزاج میں وہی طنطنہ تھا کنوارپنے میں ہی سواگز کی زبان تھی۔" (١٨٧٧ء، توبۃ النصوح، ١٠٣)