سود بخش کے معنی

سود بخش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُود + بَخْش }

تفصیلات

iفارسی زبان سے مرکبِ وصفی ہے۔ فارسی سے اسم جامد |سُود| کے ساتھ |بخشودن| مصدر سے فعل اَمر |بخش| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٩٤٦ء کو "معاشیاتِ قومی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

سود بخش کے معنی

١ - مفید، فائدہ مند، نفع بخش۔

"یورپ کی دوسری قومیں بھی اس سود بخش کاروبار میں حصہ بٹانا چاہتی ہیں۔" (١٩٤٦ء، معاشیاتِ قومی (ترجمہ)، ٣٩٣)