سود در سود کے معنی

سود در سود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سُود + دَر + سُود }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |سود| کے ساتھ |در| بطور حرف جار بڑھا کر فارسی اسم |سود| کی تکرار سے مرکب |سود در سود| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٨٧٩ء کو "مبادی الحساب منظوم" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

سود در سود کے معنی

١ - اصل زر میں سود کی رقم جمع کر کے کل رقم پر سُود، سُودِ مرکب۔

"سود خواہ اضعاف و مضاعف اور سود در سود ہو یا اکہرا سُود بہر حال حرام ہے۔" (١٩٦٩ء، معارف القرآن، ٦٠٢:١)

٢ - [ حساب ] وہ قاعدہ جس میں بیاج پر بیاج لگانے کا قاعدہ اور اس کا نرخ و دستور بنایا جائے۔

"ہر سال سود در سود کے حساب سے اضافہ ہوتا ہے۔" (١٩٠٤ء، تربیتِ جنگلات، ٨٠)

سود در سود english meaning

["|interest on interest|","compound interest"]