سودا زدہ کے معنی
سودا زدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَو (و لین) + دا + زَدَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے مرکبِ وصفی ہے۔ فارسی سے ماخوذ اسم |سودا| کے ساتھ فارسی مصدر |زدن| سے فعل امر |زد| میں |ہ| بطور لاحقہ حالیہ تمام کے اضافہ سے |زدہ| ملانے سے مرکب |سودا زدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور ١٧٩٢ء کو "دیوانِ محب" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
سودا زدہ کے معنی
١ - دیوانہ، سودائی۔
"اس وحشی مگر فسوں کار سودا زدہ مرد کی آغوش سے چھٹکارہ پانے کی کوشش کر رہی تھی۔" (١٩٤٠ء، سجاد حیدر، خیالستان، ٤٥)