سوقیانہ پن کے معنی
سوقیانہ پن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُوق + یا + نَہ + پَن }
تفصیلات
iعربی سے ماخوذ اسم صفت |سوقیانہ| کے ساتھ |پن" بطور لاحقہ کیفیت بڑھانے سے مرکبِ وصفی بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٧ء کو "فلسفۂ نتائجیت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
سوقیانہ پن کے معنی
١ - گھٹیا پن، ابتذال۔
"کسی اور نے یہ گیت تصنیف کیا ہوتا تو لوگ اِسے چھچھورا پن اور سوقیانہ پن کہتے۔" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٦١٣)