سول نافرمانی کے معنی

سول نافرمانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِوِل + نا + فَر + ما + نی }

تفصیلات

iانگریزی سے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ دخیل اسم صفت |سِوِل| کے بعد |نا| بطور حرف نفی لگا کر فارسی اسم |فرمان| میں |ی| بطور لاحقہ کیفیت کے اضافے سے |فرمانی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٧ء کو "ہندوستان کا نیا دستورِ حکومت" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

سول نافرمانی کے معنی

١ - حکومت کی لگائی ہوئی پابندیوں کو توڑنا، حکومت کے احکام کی تعمیل سے بلاتشدد انکار، سرکاری احکامات کی خلاف ورزی۔

"سول نافرمانی کی تحریک کی بازگشت ابھی فضا میں گونج رہی تھی۔" (١٩٨٤ء، گردِراہ، ٧)