سونٹھ کے معنی
سونٹھ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُونْٹھ (ن مغنونہ) }
تفصیلات
iپراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٧٩٥ء کو "فرسنامۂ رنگین" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بہا چیز","خشک ادرک","قیمتی چیز","مذاقاً کوئی قیمتی چیز","نادر چیز"]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
سونٹھ کے معنی
١ - سوکھی ہوئی ادرک، رنجیل، گھریلو استعمال میں نیز دواءً مستعمل۔
"سونٹھ محرک ہے ریح خارج کرتی ہے۔" (١٩٨٢ء، جانوروں کے متعدی امراض، ٢٣٣)
٢ - [ طنزا ] کوئی قیمتی چیز، سونا وغیرہ، نادر اشیا؛ بخیل، کنجوس، چُپ، خاموش، دم بخود۔ (پلٹس؛ فرہنگِ آصفیہ)۔
سونٹھ english meaning
Dry ginger; a thing of valuea precious thing; a miserniggardcherished trifleworkshop [E]
شاعری
- کچھ شادی کی خوش وقتی تھی کچھ سونٹھ سنٹھورے کی ٹھہری
کچھ چمک جھمک تھی ابرج کی کچھ خوبی کاجل مہندی کی
محاورات
- ایسے ہی تم نے سونٹھ بھیجی ہے
- بانج بیانی سونٹھ اڑائی
- بانجھ بیاوے سونٹھ ملے کھانے کو
- چار دن کی آئیاں اور سونٹھ بساہن جائیاں
- دانہ کھا موٹھ کا پانی پی سونٹھ کا
- سب گن بھری بیلوا سونٹھ