سونگھنا کے معنی
سونگھنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سُونْگھ (ن غنہ) + نا }
تفصیلات
iپراکرت سے ماخوذ فعل |سونگھ| کے ساتھ اردو قاعدے کے تحت علامت مصدر |نا| بڑھانے سے |سونگھنا| بنا۔ اردو میں بطور فعل استعمال ہوتا ہے اور ١٥٩١ء کو "رسالہ وجودیہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["بازاری لوگ","باس لینا","بُو لینا","مہک معلوم کرنا","ناک سے بو باس معلوم کرنا"]
اسم
فعل متعدی
سونگھنا کے معنی
١ - ناک سے بُو باس مہک معلوم کرنا، بُولینا۔
"وہ لمبے لمبے سانس لے کر کچھ سونگھتا ہے۔" (١٩٨٦ء، سہ حَدّہ، ١٠٢)
٢ - پہچاننا، عوام بطور مذاق جوتی پہچاننے کو کہتے ہیں جیسے اپنی اپنی جوتی سونگھ کر پہننا۔ (فرہنگِ آصفیہ)۔
سونگھنا english meaning
to smellsniffsnuffinhalescentnose.get the scent (of)houndone who trackssmell
محاورات
- بغل سونگھنا
- سانپ سونگھ جانا یا سونگھنا
- شیشی سونگھنا
- ناگن کا ڈسنا سونگھنا یا کاٹنا