سویرا کے معنی

سویرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَوے + را }

تفصیلات

iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ اسم صفت |سَویر| کے ساتھ |ا| بطور لاحقہ تذکیر بڑھانے سے |سویرا| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربلا کتھا" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["اول وقت","پو پھٹنے کا وقت","صبح دم","طلوع آفتاب سے پہلے کا وقت","علی الصباح"]

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : سَویرے[سَوے + رے]

سویرا کے معنی

١ - صبح، تڑکا، سحر۔

 شام میری ہے سویرا تیرا میرا بتخانہ ہے کعبہ تیرا (١٩٨٣ء، حصارِ انا، ٤١)

٢ - دن کا اُجالا، روشنی، نور۔

 نئے شہر کی وسعتوں میں اُبھرتا ہوا ترکمانوں کا رنگین سویرا کراں تا کراں لہلہاتا ہوا ایک نادیدہ و ناشنیدہ سویرا (١٩٦٢ء، ہفت کشور، ٣٠)

٣ - وقت، موقع۔

"اس مٹی کی خوشبو انہیں ایک نئے سویرے کی نوید دیتی اور ایک نئی زندگی کی ڈھارس بندھاتی تھی۔" (١٩٨٥ء، پنجاب کا مقدمہ، ٢٧)

سویرا کے مترادف

سحر, صبح

بھور, پگاہ, تڑکا, دن, سحر, صبح, فجر, گجروم

سویرا english meaning

the early morningdawndawn ; daybreakdaybreakearly morning

شاعری

  • آنے والا کل

    نصف صدی ہونے کو آئی
    میرا گھر اور میری بستی
    ظُلم کی اندھی آگ میں جل جل راکھ میں ڈھلتے جاتے ہیں
    میرے لوگ اور میرے بچّے
    خوابوں اور سرابوں کے اِک جال میں اُلجھے
    کٹتے‘ مرتے‘ جاتے ہیں
    چاروں جانب ایک لہُو کی دَلدل ہے
    گلی گلی تعزیر کے پہرے‘ کوچہ کوچہ مقتل ہے
    اور یہ دُنیا…!
    عالمگیر اُخوّت کی تقدیس کی پہرے دار یہ دنیا
    ہم کو جلتے‘ کٹتے‘ مرتے‘
    دیکھتی ہے اور چُپ رہتی ہے
    زور آور کے ظلم کا سایا پَل پَل لمبا ہوتا ہے
    وادی کی ہر شام کا چہرہ خُون میں لتھڑا ہوتا ہے

    لیکن یہ جو خونِ شہیداں کی شمعیں ہیں
    جب تک ان کی لَویں سلامت!
    جب تک اِن کی آگ فروزاں!
    درد کی آخری حد پہ بھی یہ دل کو سہارا ہوتا ہے
    ہر اک کالی رات کے پیچھے ایک سویرا ہوتا ہے!
  • سا میں کیا ھیری سا میں کیا ھیری کچھ نلہیا ھیرا
    جلن ھلن سب تیرا دیکھوں بھوکت نانو سویرا
  • دل کو لے بھاگے یں جب مانگوں ہوں دکھلا رخ و زلف
    بس بتاتے ہیں یوں ہیں شام سویرا مجکو
  • خفا ہے نیند آنکھوں میں سویرا کر لیا جائے
    غزل کا روپ دیکر ذکر تیرا کر لیا جائے
  • کہاں تک کروٹیں بدلا کرے گا خواب ہستی میں
    ذرا کھول آنکھ او غافل کہ دم بھر میں سویرا ہے

محاورات

  • اب بھی سویرا ہے
  • ابھی سویرا ہے
  • جہاں مرغا نہ ہوگا اذان نہ ہوگی۔ جہاں مرغا نہیں ہوتا وہاں کیا سویرا نہیں ہوتا۔ جہاں مرغ نہیں بولتا وہاں صبح نہیں ہوتی۔ جہاں ملا نہ ہوگا وہاں سویرا نہ ہوگا

Related Words of "سویرا":