سپاٹ آواز کے معنی
سپاٹ آواز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سَپاٹ + آ + واز }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |سپاٹ| کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ اسم |آواز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٧٠ء سے "قافلہ شہیدوں کا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
سپاٹ آواز کے معنی
١ - وہ آواز جس میں کوئی لوچ یا خوبی نہ ہو، بے لطف آواز۔
"نفیسہ کی سپاٹ آواز فضا میں گونجی۔" (١٩٨٦ء، سہ حدہ، ٨٣)