سپر کے معنی
سپر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِپَر }{ سُپَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ ہے۔ اصلاً آوستائی زبان کا ہے۔ اس کے بعد پہلوی زبان میں آیا ہے اور وہاں سے فارسی میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٥٦٤ء سے "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور صفت نیز اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٩٨٦ء سے "قطعہ کلامی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m[]
Super سُپَر
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- تقابلی حالت : سُپِیرِیئَر[سُپی + ری + اَر]
- تفضیلی حالت : سُپْرِیم[سُپ + رِیم]
سپر کے معنی
وہ نفرتوں کی سپر دل پہ رکھ آتے ہیں وہ بدنصیب وہ محروم درد انسانی (١٩٦٧ء، لہو پکارتا ہے، ٣٦)
"سید صاحب. سپر، گدکا، کشتی اور پیراکی میں بھی استاد تھے۔" (١٩٢٦ء، حیات فریاد، ٨٣)
"ابو طالب نے جو قریش کے ظلم و ستم کی سپر تھے مفارقت کی۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٨١:٢)
کتنا رقبہ تھا جو اب رہ گیا ٹافی جتنا ہائے کیا گزری ہے صابن پہ سپر ہونے تک (١٩٨٦ء، قطعہ کلامی، ٢٦)
سپر کے جملے اور مرکبات
سپر افگن, سپرداری, سپر انداز, سپر افگندگی, سپر اسٹار, سپر ایگو, سپر پاور, سپر فاسفیٹ, سپر مین, سپر نیچرل, سپر چارجر
سپر english meaning
shieldtarget.super.characterlessnotoriouswithout sense of honour
شاعری
- جس دم کہ تیغ عشق کھینچی بوالہوس کہاں
سُن لیجئو کہ ہم ہی نے سینہ سپر کیا - یہ تو آیا نہ سامنے میرے
لاؤ میری میاں سپر تلوار - ڈال دے گا سینہ غیرت سپر میدان میں
تیح ابرو ہی نظر آئے گی ہر سو آختہ - مردوں کے واسطے ہے یہ ٹیکا کلنک کا
گھونگٹ ہو عورتوں کا جو لوں میں سپر کی آڑ - پیکاں پلک کے جو وو ابرو کماں نے آج
دل کے سپر سوں تیر نگاہ پار کر گئے - کس شیر کی آمد سے جہاں زیر و زبر ہے
روے فلک پیر پہ سورج کی سپر ہے - تیغ بجلی کی طرح چار طرف گرتی تھی
ساتھ میں آنکھ کی گردش کے سپر پھرتی تھی - آنکھ لڑنے میں نہ یوں دیکھتے تھے آئینہ
آپ لے لیتے ہیں اب منھ پر سپر کیا باعث - چشم ہر چند کہ پتلی کو سپر کرتی ہے
ہے وہ طرار کہ آنکھوں میں گھر کرتی ہے - تڑپا دیا بجلی کو فرس کی تگ و دونے
تاکا سپر مہر کو شمشیر کی ضونے
محاورات
- توبہ بڑی سپر ہے گنہگار کے لئے
- جان سپرد کرنا
- جاں سپر کرنا
- سپر پھینکنا۔ ڈالنا یا ڈال دینا
- سپر ڈالنا (پھینکنا)
- سپر کی اوجھڑ لگانا
- سپردم بتو مایہ خویش را تودانی حساب کم و بیش را
- سر سپر کردینا
- سینہ سپر ہونا
- سینہ سپر رہنا