سہرا کے معنی
سہرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ سِہ (کسرہ س مجہول) + را }
تفصیلات
iسنسکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["پھولوں کی نقاب","گانا جو اس کے باندھنے کے وقت گایا جاتا ہے","وہ پھولوں خواہ موتیوں کی لڑیاں جو دولہا دلہن کے سر پر سے مُنہ پر لٹکائی جاتی ہیں","وہ پھولوں خواہ موتیوں کی لڑیاں جو دولہا دلہن کے سر پر سے مُنہ پر لٹکائی جاتی ہیں","وہ پھولوں کے ہار جو مزار کے طاقچوں پر رکھے جائیں","وہ پھولوں یا سونے کی لڑیاں جو دولہا دولہن کے ماتھے پر باندھتے ہیں اور لڑیاں منہ پر لٹکتی ہیں","وہ نظم جو اس تقریب پر کہی جائے"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : سِہْرے[سِہ (کسرہ س مجہول) + رے]
- جمع : سِہْرے[سِہ (کسرہ س مجہول) + رے]
- جمع غیر ندائی : سِہْروں[سِہ (کسرہ س مجہول) + روں (و مجہول)]
سہرا کے معنی
"شہزادوں میں موتیوں کا طرہ اور سہرا، متوسط درجہ والوں میں پھولوں کا سہرا، پھولوں ہی کا طرہ۔" (١٩٠٥ء، رسوم دہلی، سید احمد دہلوی، ٧٧)
"سہرا یہ ایک طرح کی فرمائشی نظم ہوتی ہے۔" (١٩٨٣ء، اصنافِ سخن اور شعری ہیئتیں، ١٩٧)
"میں واپس آتے ہی بیاہ کر لوں گا ورنہ یہ سہرا میری قبر پر چڑھے گا۔" (١٩٦٢ء، حکایاتِ پنجاب (ترجمہ)، ١١١:١)
"سلسلہ ختم ہوتے ہی مہتابیوں، آفتابیوں، اناروں اور سہروں، جائی جائیوں ہت پھلوں اور چرخیوں کا مقابلہ شروع ہوا۔" (١٩٤٧ء، فرحت اللہ بیگ، مضامین، ٤٦:٢)
سہرا کے جملے اور مرکبات
سہرا بندی, سہرا بندھائی
سہرا english meaning
A chapleta garlandwreath
شاعری
- ایک محفل کو مسرت کا تماشا دکھلائے
واقعی بھان متی کا ہے پٹارا سہرا - ناؤ بھر کر ہی پروئے گئے ہوں گے موتی
ورنہ کیوں لائے ہیں کشتی میں لگا کر سہرا - عروس سلطنت نازاں رہے اپنی جوانی پر
حشم کا جاہ کا اقبال کا سہرا ترے سر ہو - وہ زیب گلو یہ زینت سریوں بھی یہ ہے اس سے برتر
کب ہار سے بازی ہارا ہے سورج کا سہرا پھولوں گا - لکھ کے توڑے میں جو مطرب سے گوایا اسکو
ایسا اس وقت کے راگوں پہ یہ چھایا سہرا - تکمیل دیں کا سہرا نوشاہ کے ہے سرپر
اور بدھیاں پڑی ہیں تبلیغ کی کمر پر - خواستاری جناب فاطمہ بہتوں نے کی
لیکن اس عزت کا سہرا آپ ہی کے سر رہا - قاسم کی جو شادی ہوئی سہرا ہوا ٹکڑے
کچھ چاؤ بھی دیکھا نہ بنے اور بنی کا - تابنے اور بنی میں رہے اخلاص بہم
گونڈھیے سورہ اخلاس کو پڑھ کر سہرا - سر پہ چڑھنا تجھے پھبتا ہے، پر اے طرف کلاہ
مجھ کو ڈر ہے کہ نہ چھینے ترا لمبر سہرا
محاورات
- آمدنی کے سر سہرا ہے
- بھول گئی دن دہاڑا منڈو نے سہرا باندھا
- تل گھیرا اوپر سہرا
- تلے گھیرا اوپر سہرا
- دولھا ہی کے سر سہرا ہے
- دولہا کے ساتھ برات۔ دولہا کے سر سہرا
- سر سہرا ہونا
- سہرا سر ہونا
- نشان پر سہرا چڑھانا
- نشان پر سہرا چڑھنا