عود کے معنی

عود کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ عُود }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے اور سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پھرنا","ایک قسم کا باجہ","ایک قسم کی لکڑی جسے خوشبو کے لئے جلاتے ہیں","چوبِ خوشبُو","مڑنا (کرنا ہونا کے ساتھ)","یہ لکڑی پانی میں ڈوب جاتی ہے"]

عاد عُود

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

عود کے معنی

١ - ایک خوشبو دار لکڑی جسے بطور بخور جلایا جاتا ہے اس کی کئی قسمیں ہوتی ہیں سفید، سیاہ زدر اور زمردی، عمدہ قسم کا عود پانی میں ڈوب جاتا ہے اسی لیے اسے عود غرقی بھی کہتے ہیں، اگر، لاطینی: Aloexylon, Agallochum

"بہرحال آخری رسوم کی ادائیگی باجے گاجے کے ساتھ صندل عود اگر عطر پھلیل کی لپٹوں میں ہو گی۔" (١٩٨٦ء، جوالامکھ، ١٤٦)

٢ - ایک ساز کا نام جسے بربط بھی کہتے ہیں۔

"رازی عود بجانے لگتا ہے، وہ عود بجانے کا ماہر تھا۔" (١٩٧٩ء، کیسے کیسے لوگ، ٥٧)

عود کے مترادف

قانون

اگر, بازگشت, بربط, پلٹ, پھرنا, رباب, رجعت, عَوَدَ, قانون, لَوٹ, لوٹنا, مراجعت, واپسی

عود english meaning

woodtimber; a sprig; a staffstickrod; aloes-wood; a lute.a lute or harpa returnaloes woodaloeswoodexperience and prudenceharpharp ; luteluteman of abilitiesman of abilities, experience and prudenceralapserelapsereturnreturningthe aloeswoodTimber

شاعری

  • رکھیں تا عود کو آتش میں اور آتش کو محمر میں
    گل تر تا ہو گلداں میں ترے ہوتا گل تر میں
  • لیتے پھرتے ہیں مری بو باس دشمن ہر طرف
    میں دھواں ہوں مجمر دنیا میں عود خام کا
  • خوشبو اسی دہن کی بہ از عود و مشک ہے
    سو کھے ہیں تیرے ہونٹ لہو میرا خشک ہے
  • عنبر ہور عود و مشک و زعفران کا روت آیا ہے
    اس تھے باس انو کا جگ میں کرتا ہے گلستانی
  • کریں بڑائی ہو پرور دہ باس سوں تیری
    عبیر عود چوا مشک برمکی صندل
  • بنی عود کی بید مشک از فری
    سو ریحاں شمامہ ہوا عنبری
  • منگابھیج دے عود و عنبر گھنا
    منگا بھیج دے مشک و اذفر گھنا
  • اگر ہو برمکھی عنبر‘ چندن ہور عود لوبھانے
    یو سب تج آنکھ کی باسوں تھے پرمل پائے نیں آلا
  • تج دھاک تھیں عود کے جاتے پران سارے
    تڑخے پیا جیا سب تب رائے بھومیا کا
  • میں اک عود نالندہ ہوں اور تو
    مغنی کہ آتش نوا جس کا نام

محاورات

  • رہے محمود کے انڈے دے مسعود کے
  • عود کر آنا
  • عود کرآنا
  • قدم نامبارک و نامسعود۔ گر بدر یارود برآر درود
  • محمود کے رہے مسعود کے انڈے دے

Related Words of "عود":