سیمابی کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word sīmābī meanings and details

سیمابی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سِی + ما + بی }

تفصیلات

iفارسی سے اردو میں دخیل اسم |سیماب| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |ی| بطور لاحقہ نسبت بڑھانے سے |سیمابی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے ١٨٤٥ء کو "مجمع الفنون" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک رنگ کبوتروں کا سفید رنگ جس میں کس قدر پیلا پن ہو کر سبزی کی جھلک پیدا کرے","سیماب کے رنگ کا","کبوتر کے ایک رنگ کا نام"]

سِیماب سِیمابی

اسم

صفت نسبتی

سیمابی کے معنی

١ - پارے کے رنگ کا، پارے جیسا؛ (کنایۃً) بے قرار، مضطرب۔

 مزرع ادب کو ہے، آرزوئے سیرابی نقش آپ کا لیکن، ہے تو وہ بھی سیمابی (١٩٣١ء، بہارستان، ٦٣٤)

٢ - کبوتر کے ایک رنگ کا نام کاسنی یا سرمئی رنگ سے ملتا ہوا ہوتا ہے۔

"رنگ کبوتروں کے یہ ہیں . سیمابی . پیازی یا بو وغیرہ۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٥١:٢)

٣ - مرہم کی ایک قسم جس میں پارہ جزو اعظم ہوتا ہے۔

"برطانوی قرابا دین میں انیس مرہم ہیں ان کو دو جماعتوں میں تقسیم کیا جاتا ہے (١) عموم (٢) سیمابی۔" (١٩٤٨ء، علم الادویہ، ٧٨:١)

٤ - الماس کی ایک قسم جس میں چاندی کی جھلک ہوتی ہے اور رنگ پارے کی طرح ہوتا ہے۔

"فارسی کے حکماء اس کی پانچ قسمیں بتاتے ہیں، سیمابی: جس میں پارے جیسی چمک دمک ہو۔" (١٩٨٢ء، قیمتی پتھر اور آپ، ١٤)

سیمابی کے جملے اور مرکبات

سیمابی طبیعت

سیمابی or sīmābī english Translation

of the colour of quicksilverrest |P~سیم +آب|tinctable

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!